پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا اور وہ ایک کیلنڈر ائیر میں 100 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔
ان کی باؤنڈریز سے بھری اس اننگز میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے مات دی۔
اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے تھے، جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے ہدف صرف 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔