پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے شاندار انعامات کا اعلان کر دیا۔ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں فرنچائزز کو مالی انعامات دینے کا فیصلہ کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح فرنچائز کو پانچ لاکھ ڈالرز جبکہ رنر اپ فرنچائز کو تین لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ ڈویلپمنٹ میں بہترین کام کرنے والی فرنچائز کو دو لاکھ ڈالرز کا خصوصی انعام بھی دیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔