قومی ٹیم کے سابق کپتان کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات شروع

قومی ٹیم کے سابق کپتان کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات شروع فائل فوٹو قومی ٹیم کے سابق کپتان کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات شروع

سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف ایک نئی قانونی صورتحال سے دوچار ہو گئے، جہاں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق راشد لطیف پرسٹے بازی میں ملوث ہونے، غیر ملکی جوا کمپنیوں سے ممکنہ روابط رکھنے اور ملکی کرکٹ اداروں پرمبینہ طور پر بے بنیاد الزامات لگانے جیسے سنگین الزامات کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

ترجمان NCCIA کے مطابق راشد لطیف کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں دو الگ الگ انکوائریز جاری ہیں، جن کے تحت متعلقہ ٹیمیں شواہد کا جائزہ لے رہی ہیں۔

ایجنسی نے بتایا کہ دونوں انکوائریز میں راشد لطیف نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے، جو تحقیقات کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔


مزید کہا گیا ہے کہ NCCIA کی جانب سے راشد لطیف کو باقاعدہ سوالنامہ بھی فراہم کر دیا گیا ہے، جس میں ان سے سٹے بازی، آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز سے ممکنہ تعلقات اور ان کے حالیہ بیانات سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کا تکنیکی اور قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ شفاف اور میرٹ پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔

سابق کرکٹر کی جانب سے الزامات کی تردید متوقع ہے، جبکہ کرکٹ حلقوں میں اس پیش رفت نے نئی بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا راشد لطیف کے بیانات محض تنقید تھے یا ان کے پیچھے کوئی اور مقاصد۔ NCCIA کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر مزید پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store