وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے مقتدر ادارے کی جانب سے جو تعاون لاڈلے کو ملی وہ ہماری کسی حکومت کو ملتی تو پاکستان راکٹ کی طرح اوپر جارہا ہوتا۔
لاہور کی عدالت نے کراچی سے لاپتا ہوکر پاکپتن سے ملنے والی دعا زہرہ کے عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کی استدعا مسترد کردی جب کہ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو دعا کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کراچی میں نویں جماعت کا بیالوجی کا پرچہ بھی آوٹ ہو گیا۔ کراچی میں میٹرک بورڈ کے امتحانات ایک بار پھر مذاق بن گئے۔وقت سے قبل پیپرآوٹ ہونے کی روایت آج بھی برقرار رہی۔