اسرائیل کا لبنان کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینئر عہدیدار ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔