پاکستان کی معروف نیوز کاسٹرعشرت فاطمہ نے لگ بھگ ایک عشرے بعد پی ٹی وی دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔ گزشتہ شب انہوں نے نیوز چینل پر ایک مرتبہ پھر خبریں پڑھیں، جہاں بلیٹن کے آغاز پر ساتھی نیوز اینکر نے انہوں بطور مینٹور خوش آمدید کہا۔
عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان نے لیجنڈری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان سے ملاقات کو اپنی زندگی کے سب سے غیر معمولی اور روحانی تجربات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ کسی غیبی مدد جیسا محسوس ہوا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان اور گلوکار آغا علی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں شادی سے متعلق سوال کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور…
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی کا بیان قلمبند کر لیا جبکہ وکیل صفائی کو دھمکیوں کے معاملے پر این سی سی آئی اے حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری…
سوشل میڈیا پر حال ہی میں گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں معروف انفلوئنسر کین ڈول (عدنان ظفر) نے پنجاب کی ترقی کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فیشن اسٹائل سے منسلک کر کے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اپنی صحت اور ذاتی وجوہات کی بنا پر لائیو کامیڈی شوز سے طویل وقفہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل ٹور کر رہے ہیں، تاہم اب صحت پر توجہ دینا ضروری بن گیا…