پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پنجاب انتخابات؛ الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دن درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل آج کی سماعت میں اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملے گی، حساس تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حساس تنصیبات کے حملہ آور کسی بھی طرح کلبھوشن سے کم کی سزا کے حقدار نہیں۔

عمران خان مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان مذاکرات کے ذریعے این آر او لینا چاہتے ہیں، عمران خان پہلے قوم، فوج اور شہدا سے معافی مانگیں، اس کے بعد…
Subscribe to this RSS feed