روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل استحکام کی جانب گامزن ہے۔ کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے کم ہو کر 284 روپے 65 پیسے کا ہے۔