ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی چل سکتی ہے جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
کراچی اور لاہور سمیت میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ وسطی میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
گرمی کی شدت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال میں ہمارے جسم کے لیے اپنا درجہ حرارت 98.8 فارن ہائیٹ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔