وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، امریکا آج بھی اس کو ایک تسلیم شدہ تنازع سمجھتا ہے جو حل طلب ہے۔
حریت رہنما محمد افضل گورو کی ساتویں برسی پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کشمیری شہری بھارتی قابض افواج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے آج کل ہماری جماعت کو عمران خان کے بڑوں کی طرف سے فون آتے ہیں اور ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کو اللہ کا واسطہ ہے آپ کی بڑی مہربانی سینیٹ انتخابات سے متعلق قانون سازی میں…
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی کو جواب دینا ہے اور ہرانا ہے تو پاکستان میں سب سے پہلے جمہوریت قائم کرنا ہے تاکہ عوام کا منتخب نمائندہ اس کا جواب دے گا۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ناجائز اورنااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 1948 میں کشمیریوں سے دنیا نے وعدہ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے لیکن وہ وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا۔