اپنا ذہن بدل لیا ہے، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی

اپنا ذہن بدل لیا ہے، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی فائل فوٹو اپنا ذہن بدل لیا ہے، سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں، شاہد آفریدی

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن بدل لیا ہے۔ اور اب میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر مجھے لوگوں کی پرواہ ہوتی تو میں کبھی کوئی بات نہیں کرتا۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائیکس یا ویوز حاصل کرنا میرا مقصد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوشل میڈیا میرے روزگار کا ذریعہ نہیں ہے۔ اور میں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کے لیے حرام کمائی نہیں لا سکتا۔ اور اسی لیے میں سوشل میڈیا بھی زیادہ استعمال نہیں کرتا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا میرے لیے دُعا کیجیئے گا کہ میں ہمیشہ سیاست سے دور رہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایک ہی پارٹی تھی جہاں مجھے جانا تھا۔ لیکن 2019 یا 2020 میں ذہن تبدیل کیا اور فیصلہ کیا کہ نہیں سیاست میرے بس کی بات نہیں۔ میں سیاست نہیں کر سکتا۔

install suchtv android app on google app store