آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی اپنی صاحبزادیوں کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے فائل فوٹو آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کے ساتھ نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور وائرل ہونے کے بعد یہ خاصی پسند کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے عثمان خواجہ کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ "بچے اپنے والدین کو ہی فالو کرتے ہیں"، جبکہ ایک اور صارف نے کہا، "لیجنڈ اور رول ماڈل۔"

میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ اور ریچل کا نکاح 2017 میں ہوا تھا، ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں 6 اپریل 2018 کو عثمان اور ریچل کی ثقافتی اور روایتی انداز میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جوڑے کی دو بیٹیاں عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store