بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اورریکارڈ قائم کردیا

بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا فائل فوٹو بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ سنگ میل انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں عبور کیا، جس میں انہوں نے 32 گیندوں پر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم کے شاندار کیریئر میں ٹیسٹ میچز میں 4,366 رنز شامل ہیں، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں انہوں نے 6,330 اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4,302 رنز اسکور کیے ہیں۔

ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی نے انہیں دنیا کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں شامل کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح اور تجزیہ کار بابراعظم کی کارکردگی کی بھرپورتعریف کررہے ہیں، خاص طور پر اس سنگ میل کے موقع پر، جس سے وہ پاکستان کیلئے ایک اورتاریخی لمحہ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس ریکارڈ نے بابراعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ میں عظیم بیٹسمین کے طور پر پہچان کو مزید مستحکم کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store