جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف فائل فوٹو جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف

تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ایک روزہ فیصلہ کن میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 143 رنز بنا سکی۔

پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ سلمان علی آغا، محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے 2-2 وکٹیں لیں۔

install suchtv android app on google app store