عباس آفریدی کے ایک اوور میں 6 چھکے، سپر سکسز کا ویڈیو وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اوور میں 6 چھکے لگا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ عباس نے کویت کے خلاف میچ میں 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 12 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جن میں 8 چھکے شامل تھے، اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے کویت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش کی نذر ہوا، اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت نے محض 2 رنز سے فتح حاصل کی۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے شہرت حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان نے دوسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

install suchtv android app on google app store