بلدیاتی انتخابات: پی ٹی آئی کو کراچی میں بڑا دھچکا

سندھ بلدیاتی انتخابات  کے  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے فائل فوٹو سندھ بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کے میئر کیلئے فیورٹ امیدوار خرم شیرزمان کو پاکستان پیپلزپارٹی کے نجمی عالم سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔

خرم شیرزمان پی ٹی آئی کراچی کے صدر بھی ہیں جنہیں صدرٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بلدیاتی انتخابات: غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

گزشتہ 10 سال سے رکن صوبائی اسمبلی رہنے والے خرم شیرزمان کی شکست پی ٹی آئی کی صفوں میں خاصی بےچینی کا باعث ہے۔

install suchtv android app on google app store