کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا فائل فوٹو کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا

کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا سب سے گرم دن ریکارڈ کیا گیا، جس دوران درجہ حرارت اوسط سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، محکمہ موسمیات نے بتایا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا موسم دن بھر خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے اور شمال مشرقی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store