نیپا چورنگی سانحہ: بچے کی مین ہول میں گرنے کی فوٹیج سامنے آ گئی

نیپا چورنگی کے قریب ایک بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کا افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے فائل فوٹو نیپا چورنگی کے قریب ایک بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کا افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے

نیپا چورنگی کے قریب ایک بچے کے کھلے مین ہول میں گرنے کا افسوسناک واقعہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔  قریبی ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی، جس میں یہ حادثہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹور کی سیڑھیوں سے اترنے کے صرف پانچ قدم پر ایک کھلا مین ہول موجود تھا۔

بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تیزی سے اپنے والد کی طرف بڑھ رہا تھا جو موٹر سائیکل کے قریب کھڑے تھے، لیکن والد تک پہنچنے سے پہلے وہ اچانک مین ہول میں جا گرا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واقعہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس دوران والدہ دوڑتی ہوئی آگئیں اور والد بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ان کی چیخ و پکار سے مقامی لوگ جمع ہو گئے۔

حادثے کے وقت مین ہول کے ارد گرد کوئی حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے۔

بدقسمتی سے تین سالہ ابراہیم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد برآمد ہوئی۔

install suchtv android app on google app store