بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ارکان اسمبلی کو اِن کیمرہ بریفنگ دیں گے-
کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج خواب بن گیا۔ ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے باوجود ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم نہیں ہوئی جس سے صوبے کے دو لاکھ مریض متاثر اور پندرہ سو آپریشن ملتوی ہو چکے ہیں۔
کوئٹہ کے شہباز ٹاون میں ایف سی کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی اس کارروائی میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔
ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا جبکہ گورنر نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے