ڈاکٹر ہڑتال ختم کر دیں تو مقدمات ختم کردئے جائیں گے : گورنر بلوچستان

ڈاکٹروں کی رہائی کے لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بلوچستان حکومت کو چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا جبکہ گورنر نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی ہے

ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ کے ڈاکٹروں کو رہا نہ کیا گیا تو کل ملک بھر کے ڈاکٹر بھوک ہڑتال کریں گے ، پی ایم اے کے صدر نے گورنر بلوچستان سے بھی ملاقات کی ہے ملاقات میں گورنر بلوچستان نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایات کی ہڑتال ختم کرنے کی صورت میں ڈاکٹروں پرتمام مقدمات ختم کر دیئے جائیں گے ۔ واضح رہے گرفتار کیے گئے اسیّ  ڈاکٹر عدالت میں پیش کر دئیے گئے جنہیں جیل بھجوا دیا گیاہے ۔

install suchtv android app on google app store