بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا جس میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر ارکان اسمبلی کو اِن کیمرہ بریفنگ دیں گے-
وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس گورنر بلوچستان کی جانب سے طلب کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے اِن کیمرہ بریفنگ کے باعث اراکین اسمبلی کے علاوہ تمام انٹری پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک موجودہ حکومت کی آئینی حیثیت واضح نہیں ہو جاتی وہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے- ادھر حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر کریں گے-