کوئٹہ: 7، 9 اور 10 محرم کو موبائل فون اور موٹر سائیکل پر پابندی

کوئٹہ میں سات نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس معطل رہےگی اور امام بارگاہوں کے قریب موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر بھی پابندی ہوگی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔ موبائل فون سروس کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل پر پانبدی کے حوالے سے نوٹی فیکشن جاری نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر تمام امام بارگاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور امام بارگاہوں کے قریب موٹر سائیکلوں کی پارکنگ پر بھی پابندی ہوگی جبکہ جلوس کے روٹ پر مزید سی سی ٹی وی کیمرہ کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store