کوئٹہ: ڈاکٹر سعید احمد خان بازیاب

کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد خان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

صدر پی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ ڈاکٹر کی رہائی میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ بازیاب ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید نے کہا کہ تاوان دے کر بازیاب ہوا ہوں لیکن یہ پتہ نہیں کہ رقم کس نے دی۔ ڈاکٹروں کا اغواء لمحہ فکریہ ہے جن لوگوں کی وجہ سے میں واپس آیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈاکٹر سعید کاکہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ صوبے میں خدمات جاری رکھوں۔ پی ایم اے نے میری رہائی میں اہم کردار ادا کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سعید کو سولہ اکتوبر کو نامعلوم مسلح افراد سریاب روڈ سے اغوا کر کے لے گئے تھے ۔ جس کے خلاف پی ایم اے کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہڑتال کی گئی ۔  پی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ہڑتال ختم یا جاری رکھنے کا فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store