کوئٹہ: شہباز ٹاون میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے شہباز ٹاون میں ایف سی کی گاڑی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی اس کارروائی میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ واقعے میں دس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بم دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک بیگ بھی ملا ہے۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store