سی این جی بحران روز بروز شدت اختیار کرتاجارہے ۔ عدم تحفظ کے باعث سرکاری فلنگ سٹشین کے عملے نے گیس رات کے اوقات میں گیس کی فراہمی روک دی صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ۔
بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں صوبائی حکومت ملوث نہیں، اگر کوئی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو ٹھیک کر سکتا ہے تو وہ میری جگہ بیٹھ جائے۔
سیکریڑی داخلہ بلوچستان اکبرحسین درانی کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کور کو تین ماہ سے حاصل پولیس اختیارات کی مدت ختم ہوگئی، تاہم اختیارات میں مزید توسیع کا فیصلہ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جا ئیگا۔