وہ اہم اشارے جن سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے

سرد موسم میں بھی ڈی ہائیڈریشن کے خطرات موجود ہیں فائل فوٹو سرد موسم میں بھی ڈی ہائیڈریشن کے خطرات موجود ہیں

سردیوں میں جسم میں پانی کی کمی اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے، کیونکہ کم پسینہ آنے کی وجہ سے زیادہ تر افراد کو یہ احساس نہیں ہوتا۔ تاہم، سرد موسم میں بھی ڈی ہائیڈریشن کے خطرات موجود ہیں اور جسم پانی کی کمی کا شکار ہو سکتا ہے۔

اکثر لوگ سردیوں میں پانی کی کمی محسوس نہیں کرتے کیونکہ ٹھنڈ کی وجہ سے پیاس کم لگتی ہے۔ اسی لیے ضروری ہے کہ آپ ان نشانیوں سے واقف ہوں جو جسم میں پانی کی کمی کا عندیہ دیتی ہیں۔

1. جلد خشک ہونا

سرد موسم میں جِلد کی خشکی معمول کی بات ہے، مگر پانی کی کمی کی وجہ سے جِلد زیادہ خشک ہو جاتی ہے۔ اگر لپ بام لگانے کے باوجود ہونٹ پھٹ جائیں یا جِلد خارش کرنے لگے تو یہ ڈی ہائیڈریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔

2. غیر معمولی تھکن اور نقاہت

سردیوں میں تھکن عام ہے، لیکن پانی کی کمی کی وجہ سے طاری ہونے والی تھکن مختلف ہوتی ہے۔ خون کا بہاؤ کم ہونے سے توانائی گھٹ جاتی ہے، توجہ مرکوز کرنا مشکل ہو جاتا ہے، اور آرام کے باوجود بھی جسمانی حالت میں بہتری نہیں آتی۔

3. سر درد

موسم سرما میں سر درد ہر بار ٹھنڈ یا نزلہ زکام کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ پانی کی کمی کی وجہ سے بھی سر درد اور سر چکرانے کی علامات پیدا ہو سکتی ہیں۔

4. سانس لینے اور نتھنوں کے مسائل

اگر سردیوں میں نتھنوں یا سانس لینے میں دشواری ہو تو پانی کی کمی ان علامات کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

5. پیشاب کی رنگت میں تبدیلی

پیشاب کی رنگت سے جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گہرے زرد رنگ کا پیشاب خاص طور پر سرد موسم میں کم پانی پینے کی نشانی ہے۔

اگر پیشاب کا حجم معمول سے کم ہو تو یہ بھی ڈی ہائیڈریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔aa

6. مسلز میں کھچاؤ

سرد موسم میں اکثر مسلز اکڑ جاتے ہیں مگر پانی کی کمی سے مسلز کے کھچاؤ کا خطرہ بڑھتا ہے۔

7. وٹامن ڈی سے صحت کو ہونے والے 5 فوائد

مناسب مقدار میں پانی نہ پینے سے مسلز کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور ان میں کھچاؤ کا احساس سرد موسم کے معمول کے مسلز کے مسائل سے مختلف ہوتا ہے۔

8. گلا خشک ہونا اور خراش

مسلسل گلا خشک رہنا یا خراش محسوس ہونا، خاص طور پر گھر کے اندر، یہ بھی ڈی ہائیڈریشن کی ایک نشانی ہے۔

install suchtv android app on google app store