کراچی کی فضا کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی نگرانی کے مطابق چند گھنٹے قبل شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ ہوا، جو شدید آلودگی کی نشان دہی کرتا ہے۔
ادھر حکومتی اقدامات کے باوجود پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں واضح بہتری نہیں آسکی۔
لاہور بھی آلودہ شہروں کی فہرست میں بدستور شامل ہے اور اس وقت 5ویں نمبر پر ہے، جہاں ایئر پارٹیکولیٹ میٹر 198 ریکارڈ کیا گیا۔