روزانہ ایک سگریٹ پینے سے پھیپھڑوں پر کیا اثر پڑتا ہے؟ جانیے

روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹ پینا بھی دل کی بیماریوں، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے فائل فوٹو روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹ پینا بھی دل کی بیماریوں، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے

ایک تازہ طبی تحقیق میں یہ تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ روزانہ صرف ایک یا دو سگریٹ پینا بھی دل کی بیماریوں، فالج اور قبل از وقت موت کے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ تحقیق، جو جرنل پلاز میڈیسن میں شائع ہوئی، میں 3 لاکھ سے زائد بالغ افراد پر ہونے والی 22 طویل المعیاد تحقیقات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء کی صحت کو اوسطاً 20 سال تک مانیٹر کیا گیا۔ اس دوران 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات اور 54 ہزار دل کی مختلف بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مطالعے کے مطابق:

روزانہ 2 تا 5 سگریٹ پینے والے افراد میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

ایسے افراد میں کسی بھی وجہ سے موت کا امکان 60 فیصد زیادہ ہوتا ہے، چاہے وہ دیگر بیماریوں کا شکار ہوں یا نہ ہوں۔

سگریٹ چھوڑ دینے کے باوجود یہ خطرہ کئی سال برقرار رہتا ہے، البتہ 10 سال بعد کمی ضرور آتی ہے۔

لیکن 30 سال بعد بھی ماضی میں تمباکو نوشی کرنے والوں میں دل کی بیماری کا خطرہ اُن افراد سے زیادہ پایا گیا جو کبھی سگریٹ نہیں پیتے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق واضح کرتی ہے کہ "کم مقدار" میں تمباکو نوشی بھی محفوظ نہیں ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کا واحد مؤثر طریقہ یہی ہے کہ سگریٹ نوشی کو مکمل طور پر ترک کیا جائے، خصوصاً کم عمری میں۔

تحقیق نے عوامی صحت کے ماہرین اور ڈاکٹروں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات اور آگاہی مہمات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر بڑھنے کے بعد بتدریج سگریٹس کی تعداد میں کمی لانے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمباکو نوشی کے اثرات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق تھی جس میں معیاری ڈیٹا کو استعمال کیا گیا۔

محققین کے مطابق روزانہ ایک یا 2 سگریٹس کا استعمال بھی امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے جو کافی حیران کن دریافت ہے۔

install suchtv android app on google app store