دہی کھانے کے وہ نقصانات جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دہی صحت کے لیے بے حد مفید ہے فائل فوٹو دہی صحت کے لیے بے حد مفید ہے

دہی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، لیکن ہر غذا کی طرح اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال یا کچھ بیمار افراد میں استعمال بعض ناخوشگوار اثرات پیدا کر سکتا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع ایک مضمون میں دہی کے ممکنہ نقصانات اور غلط وقت پر استعمال کے اثرات بیان کیے گئے ہیں:

نظام ہاضمہ پر اثر:

دہی ہاضمہ کے لیے مفید ہے، مگر ضرورت سے زیادہ کھانے سے معدے پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔ یہ مسئلہ خاص طور پر اُن افراد میں دیکھا جاتا ہے جو لیکٹوز انٹالرنس، کمزور ہاضمہ یا آنتوں کے مسائل رکھتے ہیں۔

زیادہ مقدار یا گاڑھا دہی کھانے سے آنتوں کے توازن میں خلل پڑ سکتا ہے، جس سے پیٹ پھولنے اور گیس پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بلغم میں اضافہ:

دہی جسم میں چپچپاہٹ اور بلغم بڑھا سکتی ہے۔ جن لوگوں کو دمہ، بار بار نزلہ زکام یا سینے میں بلغم جمع رہنے کا مسئلہ ہو، وہ رات کے وقت ٹھنڈی دہی کھانے سے علامات میں اضافہ محسوس کر سکتے ہیں۔

وزن میں اضافہ:

اگرچہ دہی پروٹین کی وجہ سے صحت کے لیے مفید ہے، لیکن زیادہ چکنائی والی یا چینی ملی ہوئی دہی کے استعمال سے کیلوریز بڑھتی ہیں، جو وزن میں اضافے اور کولیسٹرول میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہیں۔

سوزش یا جوڑوں کے درد میں اضافہ:

دہی قدرتی طور پر تیزابی ہوتا ہے، لہٰذا اگر آپ کو پہلے سے جوڑوں کا درد یا سوزش کی بیماری ہے تو زیادہ مقدار میں دہی کھانے سے درد یا سختی بڑھ سکتی ہے۔

کچھ صورتوں میں دہی جوڑوں میں زہریلے مادوں کے جمع ہونے میں اضافہ بھی کر سکتی ہے۔

دہی استعمال کرنے کا صحیح طریقہ:

دہی ہمیشہ اعتدال میں کھائیں اور دن کے وقت استعمال کریں۔ بہتر ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ کھائی جائے کیونکہ اس وقت ہاضمہ زیادہ فعال ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store