ایران کا امریکا کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی نیندیں اڑنے لگی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان فائل فوٹو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے بھی امریکا کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان کر دیا حسین دہقان کہتے ہیں اگر ٹرمپ نے ثقافتی مراکز کو نشانہ بنایا تو اس کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ ہوگا۔ اگر ٹرمپ نے وہی کیا جو وہ کہہ رہے ہیں تو کوئی امریکی فوجی اور نہ ہی فوجی تنصیبات محفوظ رہیں گے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان نے بھی امریکا کی نیندیں اڑنے والی دھمکی دے دی کہتے ہیں ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ کبھی چاہتے تھے جنگ کا آغاز امریکا نے کیا ہے اس لیے وہ ردعمل کے لیے تیار رہے۔

حالات کو معمول پر لانے کا صرف ایک ذریعہ ہے کہ امریکا کو اسی شدت سے جواب دیا جائے۔ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا پتا ہے نہ ہی اقوام متحدہ کے چارٹر کی کوئی فکر، دراصل امریکی صدر ایک جوا باز اور گینسگٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نہ سیاستدان ہے اور نہ ہی اس کا دماغی توازن ٹھیک۔ اگر ٹرمپ نے ثقافتی مراکز کو نشانہ بنایا تو اس کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ ہوگا۔ اگر ٹرمپ نے وہی کیا جو وہ کہہ رہے ہیں تو کوئی امریکی فوجی اور نہ ہی فوجی تنصیبات محفوظ رہیں گے۔

دوسری جانب ایران کے ساتھ جنگ کے خطرے کے پیش نظر امریکا کے ستر سے زائد شہروں میں مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کو ایک اور تباہ کن جنگ میں دھکیلنے نہیں دیں گے۔ ایرانی کمانڈر کو مار کر امریکا نے غلط اقدام اٹھایا۔

 

install suchtv android app on google app store