ایران میں تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی چٹان دریافت کر لی گئی

ایران میں سونے کا نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے فائل فوٹو ایران میں سونے کا نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے

ایران میں سونے کا نیا اور بڑا ذخیرہ دریافت ہو گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ صنعت، معدنیات و تجارت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی خراسان کے علاقے میں واقع کان "شادان" میں ملک کے اہم سونے کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ کان ایران کی اہم ترین کانوں میں شمار کی جاتی ہے اور نئے ذخائر کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

اس ذخیرے میں سونے کی رگیں نمایاں ہیں، جن میں تقریباً 7.95 ملین ٹن آکسائیڈ اور 53.1 ملین ٹن سلفائیڈ سونا شامل ہے۔

ایران میں موجود کل 15 سونے کی کانوں میں سب سے بڑی کان شمال مغربی علاقے میں واقع "زرشوران" ہے، جو ملکی سونے کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store