امریکا کی مختلف ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کی تیاری، کیا پاکستان شامل ہوگا؟

امریکا کی مختلف ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کی تیاری فوائل فوٹو امریکا کی مختلف ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کی تیاری

امریکا نے سفری پابندیاں 30 سے زائد ممالک تک بڑھانے کی تیاری کرلی، مزید کن ممالک پرسفری پابندیاں عائد کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم نے تصدیق کی ہے کہ امریکا 30 سے زائد ممالک پر سفری پابندیاں بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں نوم نے کہا کہ صدرٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ مزید کن ممالک پرسفری پابندیاں عائد کی جائیں، فہرست میں توسیع کا فیصلہ حتمی مراحل میں ہے۔

سیکریٹری ہوم لینڈ کرسٹی نے ایکس پر لکھا وہ صدرٹرمپ سے سفارش کریں گی کہ ہر اس ملک پر پابندی لگادیں جو امریکا کیلئے خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک ویٹنگ میں تعاون نہیں کرتا تو امریکا ایسے ممالک کے شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

یاد رہے جون میں جاری صدارتی حکم نامے کے تحت امریکا پہلے ہی 12 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور 7 ممالک کے مسافروں پر سخت پابندیاں لگا چکا ہے، جو سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد سمیت تمام کیٹگریز پر لاگو ہیں۔

اس سے قبل رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکی انتظامیہ 36 مزید ممالک کو ٹریول بین کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سامنے آئی، جس میں ملوث شخص افغان نژاد تھا جو 2021 میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے ذریعے امریکا پہنچا تھا۔

واضح رہے جنوری میں دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ حکومت نے امیگریشن پر سخت کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے، جس میں بڑے شہروں میں فیڈرل ایجنٹس کی تعیناتی، سرحدی سختیاں اور پناہ کے درخواست گزاروں کی واپسی شامل ہے۔

ٹریول بین میں ممکنہ توسیع کو قانونی امیگریشن راستوں کو محدود کرنے کی جانب ایک بڑا اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store