امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ کر کے چار افراد ہلاک کر دیے۔
امریکی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کی ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دی تھی، جبکہ سدرن کمانڈ نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
یو ایس سدرن کمانڈ نے بتایا کہ کشتی پر موجود افراد کو نشانہ بنانے کی وجہ یہ تھی کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ کشتی میں غیر قانونی منشیات موجود ہیں۔
کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات سمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی، جہاں اس پر کارروائی کی گئی۔
ہلاک ہونے والے چار افراد کی شناخت یا قومیت کے بارے میں فوری طور پر معلومات نہیں مل سکیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حملے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔