امریکا پر شدید خوف طاری، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی صدر کا حیران کن بیان جاری

صدر ٹرمپ فائل فوٹو صدر ٹرمپ

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت کے بعد امریکی صدر کا پہلا بیان جاری، ڈرپوکی کی بڑی مثال قائم کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی لیکن مذاکرات میں کبھی ایران کوشکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے کبھی جنگ نہیں جیتی لیکن مذاکرات میں کبھی نہیں ہارا ۔ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا بیان ہے جو ٹوئٹ کی شکل میں سامنے آیاہے اس سے قبل جنرل قاسم کی شہادت پر ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی شہید ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے شہید کیا گیا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store