13 سال کی محنت کے بعد سائنسدانوں نے دنیا کے انتہائی نایاب پھول کو دریافت کرلیا۔
برطانیہ اور انڈونیشیا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انڈونیشیا کے جزیرے مغربی سماٹرا کے ایک برساتی جنگل میں نایاب پھول کو دریافت کیا ہے۔
اس پھول کا نام Rafflesia hasseltii ہے جسے دنیا کا انتہائی نایاب پھول تصور کیا جارہا ہے اور اسے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جنگل میں نہیں دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں سائنسدانوں اور پھول کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس پھول کی تلاش کیلئے سائنسدانوں نے 13 سال کی محنت کی ہے جب کہ ویڈیو میں سائنسدانوں کے جذباتی منظر کو بھی ریکارڈ کیا گیا۔