اے آئی دنیا کی مساوات پیدا کرنے والی طاقت قرار

سام آلٹمین فوائل فوٹو سام آلٹمین

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کہا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی بے مثال کامیابی بہترین بنیاد ہے مگر اس کے ساتھ چند مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سام آلٹمین نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) بالخصوص اوپن اے آئی کے سسٹمز پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سسٹمز معاشرے کو مثبت انداز سے بدلنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے عروج کا موازنہ دنیا بھر میں اسمارٹ فونز کے پھیلاؤ سے کیا۔

سام آلٹمین نے کہا کہ 'میرے خیال میں اس ٹیکنالوجی کے متعدد نقصانات ہوسکتے ہیں، مگر اس کے لاتعداد فوائد بھی ہیں، ان میں سے ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ متعدد پہلوؤں سے یہ مساوات کو یقینی بناسکتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے امیر اور طاقتور ترین افراد کو بھی ہارڈ وئیر کا وہی حصہ ملتا ہے جو اربوں دیگر افراد استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ 3 سال پرانی ٹیکنالوجی ہے، کسی بھی ٹیکنالوجی کو دنیا نے اتنی تیزی سے نہیں اپنایا تھا، یہ واقعی عام استعمال کی چیز ہے'۔

سام آلٹمین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی رفتار سے عندیہ ملتا ہے کہ لوگ اس پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کو لوگ اپنی زندگیوں کے ہر طرح کے کاموں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، اے آئی انہیں سی ویز تحریر کرنے، سافٹ وئیر کوڈ تیار کرنے، سفری پلانز کی تیاری اور روزمرہ کی زندگی کے کاموں میں مدد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے آئی خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی طاقت کو جمع کرنے کی بجائے اسے تقسیم کرنے میں مصروف ہے۔

البتہ انہوں نے انٹرویو کے دوران اے آئی کی پیچیدگیوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ 'ایک چیز جس کے باعث میں فکرمند رہتا ہوں، وہ ابھی دنیا میں آنے والی تبدیلی کی رفتار ہے، مگر لوگوں کو اسے اپنانا چاہیے اور حفاظتی ڈھال بھی تیار کرنا چاہیے'۔

 

install suchtv android app on google app store