سائنس فکشن حقیقت بننے کے قریب، دنیا کی جدید اور منفرد گاڑی بننے کو تیار

نئی گاڑی فائل فوٹو نئی گاڑی

سائنس فکشن فلموں جیسی یہ گاڑی آپ کو ٹریفک جام سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگی کیونکہ یہ زمین پر دوڑنے کے ساتھ فضا میں پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

امریکی کمپنی الیف ایرو ناٹیکس نے سائنس فکشن کو حقیقت بنا دیا ہے اور دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔

الیف ماڈل اے الٹرا لائٹ نامی یہ گاڑی صارفین کو 2026 کے شروع میں دستیاب ہوگی۔

الیف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو Jim Dukhovny نے ایک بیان میں بتایا کہ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پہلی فلائنگ کار کی پروڈکشن شروع ہوگئی ہے۔

اس الیکٹرک گاڑی کی تیاری کئی ماہ میں مکمل ہوگی۔

کمپنی کے مطابق ہالی وڈ فلم بیک ٹو دی فیوچر جیسی یہ گاڑی 100 فیصد الیکٹرک ہوگی۔

سائنس فکشن حقیقت بننے کے قریب ، دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع
امریکی کمپنی نے اس گاڑی کو ڈیزائن کیا ہے / فوٹو بشکریہ الیف ایرو ناٹیکس
اگر آپ کا دل اسے اڑانے کا نہیں چاہ رہا تو آپ اسے زمین پر عام گاڑی کی طرح دوڑا بھی سکتے ہیں۔

یہ الیکٹرک گاڑی سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل کا سفر طے کرسکے گی۔

دیکھنے میں یہ کسی سائنس فکشن فلم کی گاڑی لگتی ہے جس کا کیبن اس طرح ڈیزائن کیا گیا کہ پرواز کے دوران ہوا میں اس کی حرکت مستحکم رہے جبکہ اس کا اندرونی سسٹم ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کرسکے گی جبکہ 90 کلوگرام تک وزنی مسافر اس میں سفر کرسکیں گے۔

سائنس فکشن حقیقت بننے کے قریب ، دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی کی پروڈکشن شروع
پروٹوٹائپ ماڈل کے اڑنے کی آزمائش فروری 2025 میں ہوئی / فوٹو بشکریہ الیف ایرو ناٹیکس
چونکہ اس میں ونگ نہیں تو یہ کسی ڈرون کی طرح پرواز کرسکے گی جس کے پروپیلر پرواز میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اس میں ایک وقت میں ایک ہی فرد سفر کرسکتا ہے۔

اس کی قیمت ابھی 3 لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے جو کہ محدود صارفین کو دستیاب ہوگی۔

اس کمپنی کے پہلے پروٹوٹائپ ماڈل کی آزمائش فروری 2025 میں کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store