پارک کی گئ گاڑی کو تلاش کرنا ہوا آسان، گوگل میپس کا نیا فیچر جاری

گوگل میپس فوائل فوٹو گوگل میپس

گوگل میپس کا استعمال متعدد مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے مگر اب آپ اس سے اپنی پارک کی گئی گاڑی کو بھی تلاش کرسکیں گے۔

جی ہاں واقعی گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو کسی پارکنگ لاٹ میں گاڑی کو تلاش کرنے میں ضائع ہونے والے وقت بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

یہ فیچر ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے سامنے آیا ہے۔

میک ریومرز کے مطابق گوگل میپس کے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

اپنے آئی فون میں موجود گوگل میپس کو کار پلے، بلیوٹوتھ یا یو ایس بی کے ساتھ گاڑی کے ساتھ کنکٹ کریں۔

ایسا کرنے کے بعد جب بھی آپ گاڑی روکیں گے، گوگل میپس یاد رکھے گا کہ آپ نے گاڑی کو کہاں پارک کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے میپ میں ایک پن یو پارکڈ ہئیر کے لیبل کے ساتھ نظر آئے گی۔

یہ پن اس وقت غائب ہو جائے گی جب آپ گاڑی کو ڈرائیو کرکے لے جائیں گے۔

یہ فیچر گوگل میپس کے پرانے سیو وئیر یو پارکڈ فیچر کی نئی شکل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store