شعیب اختر نے عمر اکمل پر تین سال پابندی کے متعلق ایسا کیا کچھ کہہ دیا کہ کرکٹ کے حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے حق میں سامنے آ گئے ہیں اور ان پر عائد 3 سالہ پابندی کی مخالفت کر دی ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل پر تین سالہ پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اس سزا کی مخالفت کی اور کہا کہ پی سی بی نے دراصل عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے اور تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے۔

شعیب اختر نے پی سی بی کے ترجمان تفضل رضوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور ماضی کے مقدمات پر تبصرہ کئے بغیر کہا کہ تفضل رضوی تمام کھلاڑیوں کے مقدمات الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 27 اپریل کو ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے عمر اکمل پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سال کیلئے مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

عمر اکمل کے بھائی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے پی سی بی کی اس سزا کو بہت زیادہ سخت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپیل کا حق ضرور استعمال کریں گے۔

install suchtv android app on google app store