سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان اور سری لنکا آج ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گے۔ میچ راولپنڈی میں شیڈول ہے، جس کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے اور آغاز شام چھ بجے ہوگا۔
سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو صرف 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں 0-3 کی شکست کا سامنا کیا تھا اور سہ ملکی سیریز میں بھی ابتدائی دونوں میچز ہار گئی تھی۔
تاہم بعد ازاں سری لنکا نے اگلے دو میچز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔