تین ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ ٖفائل فوٹو تین ملکی سیریز فائنل، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کو وسیم جونیئر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سلمان آغا نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ یہ عام پنڈی والی پچ نہیں ہے لیکن اس پر 160 سے 170 رنز  بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، اور وہ کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین ٹیم میں واپس آ گئے ہیں جبکہ وسیم آج نہیں کھیل رہے۔

دوسری جانب داسن شاناکا نے کہا کہ سردی کوئی بڑا مسئلہ نہیں، ٹیم ایسی صورتحال کی عادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مختلف میچ ہے اور وہ اس کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ شاناکا کے مطابق اگر اسکور 160 سے اوپر ہو جائے تو یہ ان کے لیے اضافی فائدہ ہوگا۔

 
install suchtv android app on google app store