ٹرائی نیش سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کر لی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کا 147 رنز کا دیا گیا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
سری لنکا کی طرف سے پاتھم نیسانکا نے برق رفتار 58 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹائیگرز کے لیے جیت کو آسان بنایا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اپنی خوبصورت اننگز کے دوران 11 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔
کوسال مینڈس نے بھی دائیں ہاتھ کے بیٹر کا ساتھ دیا اور 25 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے، کامل میشارا 12 رنز بنا کر بریڈ ایونز کا شکار بنے۔
اس سے قبل، زمبابوبے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے شاندار 37 رنز کی اننگز کھیلی، ریان بورل بھی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
برائن بیننٹ نے 26 گیندوں پر 34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، برینڈن ٹیلر صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانہ اور وانندو ہاسارنگا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔