پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 فائنل ہو گا، اہم بیان نے کرکٹ کے حلقوں میں ہلچل مچا دی

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 فائنل ہو گا فائل فوٹو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 فائنل ہو گا

سابق ہندوستانی اوپننگ بلے باز گوتم گمبھیر نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ہندوستان اور پاکستان کو آمنے سامنے دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں گمبھیر نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کریں گے، اور وہ فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کر سکتے ہیں۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اگر پاکستان کسی ٹیم کے خلاف ہار جاتا ہے تو ہندوستان میں حامی جشن منانے کے موڈ میں ہوں، یا ہندوستان کے ناکام ہونے پر پاکستانی شائقین جشن منانے کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی اور کی شکست کا جشن منانا بے معنی ہے جب پاکستان ہارتا ہے تو ہندوستانی شائقین اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور جب ہندوستان کوئی مقابلہ جیتنے میں ناکام ہوتا ہے تو پاکستان میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے یہ ایک منفی رویہ ہے اس ذہنیت کو بدلنے کا وقت آگیا ہے۔

2024 مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 4 سے 30 جون تک کیریبین اور امریکہ میں منعقد ہونے والا ہے، یہ پہلی بار ہو گا کہ امریکہ کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

install suchtv android app on google app store