حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں

حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے فائل فوٹو حکمران جماعت کی رکن اسمبلی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ بیگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔

شاہین رضا کو 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اےمنتخب ہوئی تھیں اور ان کی عمر تقریبا 60 برس تھی۔

ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالا کے مطابق مرحومہ شاہین رضا کی تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے 45 ہزار 898 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 985 افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں۔

اب تک متعدد اراکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔

install suchtv android app on google app store