طلبہ کیلئے خوشخبری، میٹرک اور انٹرکے امتحانات عیدالفطر کے بعد ہونگے

میٹرک و انٹر پیپرز عید کے بعد ہوں گے فائل فوٹو میٹرک و انٹر پیپرز عید کے بعد ہوں گے

محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ماہ رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ لاکھوں طلبا کی آسانی کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

لاہور بورڈ سے میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوتی ہے ، محکمہ تعلیم کے اس فیصلے سے طلبہ کو امتحانات کی تیاری کیلئے مزید وقت مل گیا۔

دوسری جانب ٹیچرز یونین پنجاب نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے بعد پیپرز لینے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

 

install suchtv android app on google app store