پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہو گئے ہیں۔ حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے لاہور سے کوٹ سرور تک موٹروے M-2 بند کر دی گئی ہے، جبکہ M-3 رجانہ سے درخانہ، M-4 فیصل آباد سے ملتان، اور M-5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک ٹریفک بند رہے گی۔
