الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمیشن نے 26 نومبر کو بیرسٹر گوہر کو خط بھیج کر آگاہ کیا کہ ان کی درخواست پر فوری کارروائی ممکن نہیں ہے۔

خط کے مطابق بیرسٹر گوہر نے 13 نومبر کو درخواست دی تھی کہ آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت تسلیم کی جائے، لیکن پی ٹی آئی کے اندرونی الیکشن کیس زیر التوا ہے اور لاہور ہائیکورٹ سے پارٹی نے سٹے آرڈر حاصل کر رکھا ہے۔ اس وجہ سے بیرسٹر گوہر کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم نہیں کیا جا سکتا اور انہیں کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک کسی بھی تبدیلی یا تسلیم شدہ عہدے کا اطلاق ممکن نہیں۔

install suchtv android app on google app store