پنجاب میں بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے شبے میں 12 دہشت گرد گرفتار کر لیے فائل فوٹو سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے شبے میں 12 دہشت گرد گرفتار کر لیے

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کے شبے میں 12 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے، جبکہ دہشت گردوں نے را کے لیے حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اکٹھی کی تھیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشنز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں، جبکہ فیصل آباد سے دانش اور بہاولپور سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف گرفتار کیے گئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں بھارت سے آپریٹ ہونے والی فیس بک آئی ڈی ’عادل‘ مددگار ثابت ہوئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دہشت گرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی کرسچن تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں کو بھارتی ایجنسی را سے بھاری فنڈنگ بھی کی جاتی تھی، دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store