پنجاب حکومت نے زرعی مشینری پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا پلان فائنل کرلیا۔
پنجاب کے کسان 40 فیصد رقم ادا کرکے زرعی مشینری حاصل کرسکیں گے ، جدید مشینری کی خرید پر حکومت 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دے گی ،اس میں روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، چیسل پلو سمیت 26 بنیادی زرعی آلات سبسڈی میں شامل ہیں۔
ویجیٹیبل نرسری ٹرانسپلانٹر، شوگرکین پلانٹر، سلیج ہارویسٹر بھی سبسڈی فہرست میں شامل ہیں،مشینوں کی قیمت 1.7 لاکھ سے 20 لاکھ روپے پر سبسڈی 54 ہزار سے 10 لاکھ روپے تک ہوگی ۔
حکام کے مطابق پروگرام سے کاشتکاروں کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی،جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور بروقت کاشت بھی یقینی ہوگی ،صوبے بھر میں زرعی میکانائزیشن تیزی سے فروغ پائے گی ۔