پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بدستور شدید ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹر 444 ریکارڈ کیا گیا، جس نے شہر کو آلودگی کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا۔
فیصل آباد میں 344 اور گوجرانوالہ میں 315 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق، لاہور میں 220 پارٹیکولیٹ میٹر، گوجرانوالہ میں 495 اور فیصل آباد میں 435 ریکارڈ کیے گئے۔
ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔